کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔
آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں اس کا احوال بتایا جائے گا، علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان، ساحر حسن نے دوران تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔