کراچی:(دنیا نیوز) سندھ حکومت نےایم کیو ایم کی جانب سے اُٹھائے جانے والے سنجیدہ مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔
ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق متحدہ کے سینئر رہنما سندھ حکومت کےمدعو کرنے پرآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے، ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ فاروق ستار کی جانب سےچند روز قبل ڈمپرمافیا اور ٹریفک حادثات پر پریس کانفرنس کی گئی تھی، ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے مادرپدر آزاد ڈمپرمافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔
ایم کیو ایم ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ایم کیو ایم شہر قائد کی گورننس اور پاکستان کے بغیر ناممکن ہے جبکہ کراچی کے دائمی امن کے لئے ایم کیو ایم اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔