ولی عہد ابوظہبی کی ایوان صدر آمد، نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

Published On 27 February,2025 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔

صدرآصف علی زرداری نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کو نشان پاکستان عطا کیا اور کہا کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔