پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مارچ اور اپریل کے اجلاسوں کا شیڈول جاری

Published On 01 March,2025 10:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مارچ اور اپریل کے اجلاسوں کا شیڈول جاری ہو گیا۔

پی اے سی کے اجلاس 11، 12، 18 اور 19 مارچ کو ہوں گے، این ڈی ایم اے، وزارت تجارت، وزارت خزانہ، کیبنٹ ڈویژن کے امور زیر غور آئیں گے۔

25، 26 مارچ اور 8 اپریل کو بھی پی اے سی کے اجلاس ہوں گے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، ایچ ای سی، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے امور زیر غور آئیں گے۔

9 اور 15 اپریل کو وزارت بحری امور، آبی وسائل کے امور زیر غور آئیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نظرثانی شیڈول جاری کر دیا۔

آڈیٹر جنرل آفس سے آڈٹ بریف کی کاپیاں اجلاس سے 3 روز قبل طلب کی گئی ہیں۔