لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ نے دورہ میو ہسپتال کے دوران برطرف سی ای او اور ایم ایس کی جگہ نئے افسران کی تعیناتی کردی گئی۔
میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر احسن نعمان کی جگہ پروفیسر ہارون حامد کو ہسپتال کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا، پروفیسر ہارون حامد کو تین ماہ کے کیلئے عارضی طور پر تعنیات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گریڈ 20 کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احتشام الحق کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے تبادلہ کرکے ڈاکٹر فیصل مسعود کی جگہ ایم ایس میو ہسپتال تعینات کردیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ میو ہسپتال کے دوران ناقص طبی علاج معالجہ پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان اور ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔