دہشتگرد دھرتی کا بوجھ، اس ناسور کے ہمیشہ کیلئے خاتمے کا وقت آگیا: محسن نقوی

Published On 13 March,2025 02:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تمام مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کے ہمیشہ کیلئے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔