مصطفیٰ عامر قتل کیس: ایف آئی اے سائبر کرائم کی ارمغان سے تفتیش کی ابتدائی رپورٹ تیار

Published On 13 March,2025 01:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم نے ارمغان سے تفتیش کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارمغان نے کال سینٹر سے جعل سازی اور کرپٹو کرنسی کے کام کا اعتراف کرلیا، سائبر کرائم ہیڈ کوارٹرز ارسال کردی، پولیس تفتیش پر سوالات اٹھا دیئے، ارمغان نے 120 لیپ ٹاپ کا ذکر کیا، پولیس نے 64 شو کئے۔

ایف آئی اے نے ڈیجیٹل ثبوت کے ساتھ پولیس کی چھیڑ چھاڑ سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا، مصطفیٰ عامر قتل کیس بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے دوسری میٹنگ 17 مارچ کو طلب کر لی۔

آئی جی سندھ بھی پارلیمنٹ ہاؤس طلب کر لئے گئے، آئی جی سندھ کمیٹی کو کیس کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔