پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر جاں بحق

Published On 15 March,2025 08:12 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے دروازے پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں افطار سے کچھ دیر قبل مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا، جس میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

 دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پولیس افسران، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی افسران پہنچ گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایا کہ تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔