وزیراعظم کا دورہ بیلا روس اہم، معیشت، خارجہ پالیسی مضبوط ہو رہی ہے: عطاتارڑ

Published On 11 April,2025 03:23 am

منسک: (دنیا نیوز)وزیراعظم کا دورہ بیلا روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بیلا روس میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی ہے، بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر پاکستان کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کے ثمرات جلد رونما ہوں گے، بیلاروس کے ساتھ تجارتی معاہدے بھی ہوں گے۔

وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ بیلاروس سمیت اس خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، میڈیکل کے شعبے میں پاکستان اور بیلاروس بہت کام کر سکتے ہیں، ہم دنیا میں نئی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔