مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک

Published On 26 April,2025 08:34 pm

حجرہ شاہ مقیم: (دنیا نیوز) مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک ہے۔

نواحی علاقہ کیکراں والا میں مہندی کی تقریب کے دوران آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے۔

افسوس ناک واقعہ رمضان دھول کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔