کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

Published On 28 April,2025 10:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہو رہا ہے جس کے باعث وہ پریشان ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے مزید کہا ہے کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک سٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔