اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ واٹر اکارڈ کے تحت ہر صوبے کو حصہ دیا جائےگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صوبے کا حق کسی دوسرے صوبے کو کھانے نہیں دیں گے، ہر صوبے کو اس کا حق دیا جائے گا، این ایف سی ایوارڈ کا حق نہیں مل رہا تھا،اب ملے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں ضم اضلاع کا حق بھی دیا جائے گا، مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔