کینیڈا انتخابات: مریم نواز کی مارک کارنی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

Published On 30 April,2025 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی مریم نواز شریف کی لبرل پارٹی کینیڈاکے مارک کارنی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے مارک کارنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔