بھارت کوجواب دینےکا ہمارے پاس معقول جواز ہے: خواجہ آصف

Published On 08 May,2025 12:46 am

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کوجواب دینےکا ہمارے پاس معقول جواز بھی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان کوبھارت کا ادھارچکادینا چاہیے، یہ حساب چکانا پڑے گا، ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوجواب دینے کا ہمارےپاس معقول جوازبھی ہے، بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کونشانہ بنانےکی کوشش کی، ہم بھارت میں شہریوں کونشانہ نہیں بنائیں گے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم آبادی کوٹارگٹ کرسکتےتھے لیکن ہم نے فوجی ٹارگٹس کونشانہ بنایا، بی ایل اے اورٹی ٹی پی نریندرمودی کے ہاتھ سے پیسہ اور نوالہ کھاتے ہیں۔