جنگ، فضائی حملوں کے دوران احتیاطی تدابیر جاری

Published On 08 May,2025 05:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے جنگ، فضائی حملوں کے دوران احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئیں۔

جنگ کے دوران کی احتیاطی تدابیر سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے صوبہ بھر کے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیئے گئے۔

مراسلے کے مطابق شہری گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں، پانی کی بوتلیں پاس رکھیں، رات کے اوقات میں فوراً لائٹس بند کر دیں۔

گیس، بجلی سمیت ہر طرح کے برقی آلات بند کر دیں، پنجاب بھر کے رہائشی علاقے بلیک آؤٹ رکھے جائیں گے۔