لاہور: (دنیا نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں دو روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ 9 مئی بروز جمعہ اور 10 مئی بروز ہفتہ کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں دو روز تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 9 اور 10 مئی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جایے گا ۔