سپریم کورٹ ججز کی موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی

Published On 09 May,2025 08:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی کر دی گئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایات جاری کر دیں۔

چھٹیوں میں کمی کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ ججز صرف ایک ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے، سپریم کورٹ ججز باری باری ایک ماہ کی چھٹی کر سکیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ ججز 16 جون سے 8 ستمبر کے درمیان چھٹیاں لے سکیں گے، 15 دن کیلئے ججز مرضی کے سٹیشن پر بھی کام کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئینی بنچ میں شامل ججز کی چھٹیاں مقدمات کی مصروفیات سے مشروط ہوں گی۔