جسٹس عائشہ ملک کا آرڈر آن لائن اپ لوڈ نہ ہونے پر چیف جسٹس کو خط

Published On 09 May,2025 04:49 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔

انہوں نے خط میں کہا کہ گزشتہ روز تین بج کر گیارہ منٹ پر اپنا آرڈر جاری کیا، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نےہمارا آرڈر اپ لود نہیں کیا، آج دوبارہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کر سکتے۔

جسٹس عائشہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔