سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا فیصلہ

Published On 10 May,2025 07:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی اور دشمن کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کی متعدد ایئر بیسز کو تباہ کر دیا، ساتھ ہی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔