اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے روسٹرم پر آکر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں ہوا اور دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے 11 رکنی آئینی بنچ پر اعتراض کیا اور تحریری اعتراض داخل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت مانگی۔
آج الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا منظور کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔