خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 11:30 بجے طلب،32نکاتی ایجنڈا پیش

Published On 14 May,2025 04:50 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 15 مئی دوپہر 11:30 بجے طلب کرلیا گیا۔

صوبائی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لئے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، پراسیکیوشن سروس سے متعلق اجلاس کے منٹس کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

لیگل ایڈ ترمیمی ایکٹ 2019 اور پراسیکیوشن ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،خشک اور گرے ہوئے درختوں کی لکڑی کی تلفی سےمتعلق پالیسی اورورکنگ طریقہ کارپربھی غورکیا جائےگا۔

ارندو گول چترال کے جنگلات میں غیرقانونی کٹائی کےطریقہ کاراور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جنوبی وزیرستان، ٹانک کیلئےسرکاری گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کی منظوری لی جائے گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا ہائرایجوکیشن سکالرشپ فنڈ کےلئےسیڈ منی کی منظوری بھی کابینہ سےلی جائے گی ، ضلع کوہستان غازی آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئےرقم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ہیلتھ کیئرکمیشن کے سرچ اینڈ نومینیشن کونسل میں غیرسرکاری اراکین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی ایچ آئی پروجیکٹ کےملازمین کے مستقیلی کے کیس پرغورکیا جائےگا۔

لینڈ یوزاوربلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیلئےڈائریکٹرجنرل اورعملےکی اسامیوں کی تخلیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے، منشیات سے نجات پانے والے مریضوں کو 50 ہزار روپے فی مریض امداد کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔

سمال انڈسٹریزڈویلپمنٹ بورڈ ،خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کےبی او ڈیز کی تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ اور فن ٹیک کیلئےحکمت عملی کی منظوری بھی اجلاس میں لی جائےگی۔