پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے: لیاقت بلوچ

Published On 15 May,2025 10:59 am

لاہور: (ویب ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہروں میں دن کے وقت ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ ہے۔