بھارت مکار دشمن، دوبارہ جارحیت کی جرأت نہیں کرے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر

Published On 23 May,2025 02:20 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے، دوبارہ جارحیت کی جرأت نہیں کرے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، پہلگام واقعہ کے بعد تین ہزار سے زائد کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں جارحیت کے بعد اس کو پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب ملا جس کے باعث اس کی پوری دنیا میں بھی جگ ہنسائی ہوئی، جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔