اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15، آئی 12، بہارہ کہو، لہتڑار روڈ اور ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی۔
تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے ہیں، سنگجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12، اسسٹنٹ کمشنر نیہل عبداللہ آئی 15، بارہ کہو کے لئے اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان، لہتڑار روڈ محمد علی اور ایکسپریس ہائی وے منڈی کے فوکل پرسن فہد چیمہ ہوں گے۔