سکردو:(دنیا نیوز) آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
وفد نے ہوائی اڈے کی سہولیات، سکیورٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہاں کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پی اے اے حکام نے کہا کہ سیاحت کے فروغ میں سکردو ایئرپورٹ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اس دورے کے دوران وفد نے ایئرپورٹ کے انتظامات، صفائی اور سروسز کے معیار کو سراہا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سکردو ہوائی اڈا پاکستان کی سیاحتی ترقی کا نقطہ آغاز بن چکا ہے، یہاں پر سیاحوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔