آئی اوایم ای ڈی کےمشترکہ تصورکوحقیقت بنانے میں چینی قیادت کا اہم کردار: اسحاق ڈار

Published On 30 May,2025 04:24 pm

ہانگ کانگ:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردارہے۔

ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیےدستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سےکنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کا نوٹس لے: پاکستان کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ آئی اوایم ای ڈی کےقیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا کہنا  تھا کہ آئی اوایم ای ڈی کے مشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہانگ کانگ سپرکنیکٹر اور سپر ویلیو ایڈر کے طور پر مشرق کو مغرب سے ملانے والا ملک ہے، تقریب عالمی ثالثی اورسفارت کاری کےدائرے میں نئےدور کے آغاز کی علامت ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری تنازعات کے حل اور بہترعدالتی کارکردگی کے لیے ثالثی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر غیرقانونی قبضے علاقائی اورعالمی امن کے لیےخطرہ بن گئے ہیں، مقبوضہ کشمیراورفلسطین جیسےدیرینہ تنازعات حل کرنا ہوں گے، مکالمہ،انصاف اور عدل  و مساوات کے لیےغیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک علاقائی اورعالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، مشرقی ہمسائے کی جانب سے بلاجواز فوجی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔