اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، ریلوے منصوبہ پر تبادلہ خیال

Published On 31 May,2025 09:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبک وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے یو اے پی ریلوے منصوبے پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر مشاورت کی۔

اس موقع پر فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل اور دستخطی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے افغان قیادت سے مشاورت پر زور دیا۔