اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

Published On 02 June,2025 10:22 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں (آج) منگل کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔

کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا نے ‏6 وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، سلمان اکرم راجہ، نعیم حیدر پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی فہرست میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بلال عمر بودلہ، قاضی انور اور احمد اویس بھی ملاقات کیلئے آئیں گے، منگل کو فیملی ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی موجود ہوں گی۔