لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل 2025 سمیت مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 ، لیڈز یونیورسٹی ترمیمی بل 2025، پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
گورنر پنجاب نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025، ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان بل 2025، ابوا (ABWA) یونیورسٹی فیصل آباد بل 2025 انٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2025، پنجاب موٹر وہیکل (پہلی ترمیم) بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب موٹر وہیکل (دوسری ترمیم) بل 2025، پنجاب موٹر وہیکل (تیسری ترمیم) بل 2025، پنجاب آرمز ترمیمی بل 2025 پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی۔
گورنر پنجاب نے پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025، پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025، پراونشل ایمپلائیز سوشل سکیورٹی ترمیمی بل 2025، سٹیمپ ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔