خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ

Published On 04 June,2025 06:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دو نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی، قیادت کی مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ناظم پشاور محمد عاصم کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق غیر تسلی بخش کارکردگی پر 3 ارکان کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔