مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دیئے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔
ولی عہد سعودی عرب نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت کیلئے لے کر گئے۔
ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت، پاکستان و سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی مظہر ہے۔