اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ایران کےعوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا ازبک صدر اور اردن کے بادشاہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویشناک صورتحال بھی شامل ہے۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اورعالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ پاک بھارت کشیدگی،غزہ کی تشویشناک صورتحال پر بھی بات چیت، وزیراعظم شہبازشریف نے صدر پزشکیان کو پاکستان کےدورے کی دعوت دی۔