پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کے ساتھ دنیا سے مخاطب ہے: حنا ربانی کھر

Published On 10 June,2025 01:01 am

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کے ساتھ دنیا سے مخاطب ہے۔

برطانیہ میں پاکستانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے پاس پاکستان کو سننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، پاکستان دنیا کو بتا رہا ہے کہ خطے میں بھارت کی وجہ سے امن خطرے میں ہے اور جوہری جنگ کا خدشہ ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ یہ خطرہ پوری دنیا کے لئے ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا جا رہا ہے، بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہو چکا ہے۔