اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت، سکیورٹی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کیلئے پر عزم ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ خوش آئند ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف تعاون اہمیت کا حامل ہے، ایشیا میں امن کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔