فیصل آباد: ناولٹی پُل کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے تین لڑکے ڈوب گئے

Published On 14 June,2025 06:50 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ناولٹی پُل کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے تین لڑکے ڈوب گئے۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں لڑکے نہر کے گہرے پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ عمیر، 17 سالہ عاصم اور 20 سالہ عدنان شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے لاشوں کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔