لندن:(دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں، عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے۔