ایف بی آر گرفتاری سے قبل متعلقہ شخص کی انکوائری کرے گا: بلال اظہر کیانی

Published On 15 June,2025 11:07 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت برائےخزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایف بی آر گرفتاری سے قبل متعلقہ شخص کی انکوائری کرے گا۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں پٹرول،بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی، ہم نے پہلے سال میں معاشی اہداف بھی حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑک بنانے کے لیے وزیراعظم نےوعدہ کیا تھا، اس وعدے کوپورا کیا جائےگا، بلوچستان میں جس سڑک کے لیے پی ڈی ایل رکھا وہاں استعمال ہوگا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سال بجلی کےنرخوں میں خاطرخواہ کمی کی گئی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی گئی۔

ایک اور سوال کے جواب میں بلال اظہرکیانی نے مزید کہا کہ گرفتاری کا اختیار پہلے ہی ایف بی آر کے پاس ہے، گرفتاری سے پہلے انکوائری لازمی ہو گی۔




Recommended Articles