ایف بی آر نے ٹیکس کے پیسے سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع کر دیں

Published On 15 June,2025 07:40 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس کے پیسے سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع کر دیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے افسران کیلئے 12 سو سی سی کی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی  دو بڑی کمپنیوں سے خریداری کی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر گریڈ 18 تک کے افسران کو یہ گاڑیاں دی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال ایف بی آر نے کار مینوفیکچررز سے ایک ہزار 10 گاڑیاں سپیشل فیچرز کیساتھ بُک کرائیں۔

تمام گاڑیوں کی دونوں سائیڈ پر ایف بی آر کا سٹیکر بھی لگوایا گیا ہے۔