مریم نواز کی تقریب کے دوران طبعیت ناساز، تقریر مکمل نہ کر سکیں

Published On 18 June,2025 10:45 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی 'کلینک آن ویلز' کی تقریب کے دوران طبیعت مزید ناساز ہوئی اور انہیں تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج پھر تقریب کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہو گئی ، گزشتہ روز وہ کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھی مگر تقریر کے دوران طبعیت شدید ناساز ہونے پر واپس جانا پڑا۔

باوثوق ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ مریم نواز  کلینک آن ویلز  پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں۔