اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عالمی یوم ماحولیات 2025 کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک کی زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، یہی نوجوان کل اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، حکومت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہمارے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، ماحول کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنا ہوگا، پانی ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہیے۔