گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 26-2025کا اجلاس 23 جون کو طلب

Published On 20 June,2025 11:05 pm

گلگت :(دنیا نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 26-2025کا اجلاس 23 جون کو طلب کرلیا۔

صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل مالی سال 26-2025 کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے ۔

وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 150 ارب سے زائد کا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے اور80 ارب روپے غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجویز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے سے زائد جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز بھی بجٹ اجلاس میں شامل ہے۔