سیالکوٹ: (دنیا نیوز) گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف موترہ نہر پہنچ گئے۔
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف نہر پر نہانے گئے تو ان کے ہمراہ انکے مقامی قریبی دوست بھی تھے،انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تو دیگر دوستوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں۔
خیال رہے 75 سالہ وزیر دفاع خواجہ آصف تیراکی کے ماہر ہیں، موترہ نہر میں تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔