اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں سفارت کار اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان اس بابت تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔