پاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

Published On 26 June,2025 05:25 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امن کا خواہاں پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر گفتگو کی، پاکستان کے مستقل مندوب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن وسلامتی کے فروغ کیلئے رکن ممالک پرعزم ہیں، صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دیں گے۔

انہوں نے بین الاقوامی چیلنجز کے حل کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں براہ راست ملوث رہا ہے: عاصم افتخار

واضح رہے کہ پاکستان کی آئندہ صدارت ناصرف عالمی سطح پر اس کی سفارتی سرگرمیوں کو نمایاں کرے گی بلکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیائی مؤقف کو بھی مزید مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔