دوحہ: (ویب ڈیسک) ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج شب طلب کرلیا گیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج طلب کرلیا گیا ہے، ہنگامی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شب 12 بجے شروع ہونے کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب امریکا نے، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔
حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ’انتہائی کامیاب حملہ‘ مکمل کر لیا ہے۔