قلات :(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مزدور لانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر قلات کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بغیر اجازت مزدور لانے والے افراد پر عائد ہوگی، یہ اعلامیہ گزشتہ روز قلات کے علاقے منگیچر میں مزدوروں پر ہونے والے حملے کے بعد جاری کیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز قبل منگیچر میں ہونے والے حملے میں دو مزدور جاں بحق ، دو زخمی ہوئے تھے، جاں بحق مزدوروں میں سے ایک کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان، دوسرے کا کوئٹہ سے تھا۔