پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے کوچی بازار میں گھر میں خوفناک آتشزدگی سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں، آگ بجھانے کے دوران2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر ہوگئی، آگ پر قابو پانے کے عمل میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری رہا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔