پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Published On 04 July,2025 01:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی جائے گی، جو اتوار یوم عاشور کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔