کراچی: (دنیا نیوز) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی ۔
ترجمان پیپلز بس سروس نے بتایا کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے جبکہ 8 محرم کو 5 روٹس پر سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔