وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردِ عمل آگیا

Published On 08 July,2025 06:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، بانی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں؟۔

یہ بھی پڑھیں: سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں: علیمہ خان

عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟ جس میں بانی پی ٹی آئی جیل سے قیدیوں سے خطاب فرما سکیں اور اپنے شوق کو پورا فرما لیں؟۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کر دیئے گئے۔